لاہور ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر فرد جرم قرار دیا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ سے اگلی سماعت پر فیصلہ سنانے کی استدعا کر دی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری چودھری منظور احمد نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایسا احتساب عمران خان کا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا ملتی ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال بعد معافی مل جاتی ہے۔