آسٹریا نے ترک وزیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

176

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا نے ترک وزیر اقتصادیات نیہات زیبیگ چی کو ملک میں داخل ہونے اور ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں شمولیت سے روک دیا ہے۔ یہ بات آسٹریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔وزارت کے ترجمان نے ملکی ریڈیو کو بتایا کہ وزیر خارجہ سباستیان کْرز نے ترک وزیر اقتصادیات کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان کے مطابق یہ پروگرام کافی بڑا ہے اور ترک وزیر کی شرکت سے امن و امان اور سیکورٹی کے لیے خطرات پیدا ہو سکتے تھے۔