انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا،فیضان احمد فیضی

63

حضرو (جسارت نیوز) چھچھ کے مشہور فٹ بالر فیضان احمد فیضی نے کہا ہے کہ فٹبال کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا حکومت اگر فٹ بال کے کھیل پر توجہ سے تو پاکستان میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں پاکستان میں فٹ بال کی اکیڈمیاں وقت کی ضرورت ہیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان احمد فیضی نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو میں فٹ بال سٹیڈیم تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔