ایون لوئس ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے پلیئر بن گئے

70

کنگسٹن (جسارت نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایون لوئس ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ میں انجام دیا۔ ایون لوئس نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 12 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ اس طرح وہ کرس گیل اور برینڈن میک کلم کے بعد ٹی 20 میں 2 سنچریاں بنانے والے پلیئر بن گئے۔