باہمی ون ڈے سیزی‘ زمبابوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سری لنکا کو شکست دیدی

104

ہمبنٹوٹا (جسارت نیوز) زمبابوے نے 5ویںاور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ زمبابوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ۔ آخری ون ڈے میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ گونارتنے اور گوناتھلکا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سکندر رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف 39 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہیملٹن ماساکڈزا نے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ سکندر رضا کو میچ اور ہیملٹن ماساکڈزا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے 5ویںاور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کے کپتان گریم کریمر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اسیلا گونا رتنے ناٹ آئوٹ 59 اور دنشکا گوناتھلکا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سکندر رضا نے عمدہ بولنگ کی اور 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ گریم کریمر نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف ہیملٹن ماساکڈزا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 38.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ماساکڈزا نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی۔ سولومون مرے نے 32 گیندوں پر 43 جبکہ تراسائی مساکنڈا نے 37 اور سکندر رضا نے ناٹ آئوٹ 27 رنز بنائے۔ اکیلا دننجایا نے چار جبکہ لاستھ مالنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سکندر رضا کو میچ اور ہیملٹن ماساکڈزا کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔