جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی20 رکنی ٹیم کا انتخاب

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ طارق پرویز کے مطابق اگست میں انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں ہونے والی جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپئین شپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب 3 روزہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے110 پلئیرز نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ڈویژن اے میں گزشتہ ورلڈ یوتھ چیمپئین شپس میں حصہ لینے والے پلئیرز شامل تھے جبکہ ڈویژن بی انٹراسکول ٹورنامنٹ سے منتخب ہونے والے نئے کھلاڑیوں پرمشتمل تھا۔ جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں سابق یوتھ ورلڈ چیمپیئن معیذ اللہ بیگ، احمد عبداللہ عباسی، دانیال ثناٗ اللہ، حماد ہادی خان، حشام ہادی خان، احمد سالک، احد ریاض، صہیب ثناٗ اللہ، مرزا طاہر حسن، حسان ہادی خان، صائم وقار، باسل علی خان، حمزہ نعیم، مصطفی الطاف، مزمل بن عاصم، عمرنسیم، عثمان شوکت، سامرمصطفی، سلحہ کھتری اورعبدالمتین شامل ہیں۔ ہیپی ہوم اسکول کے 5 کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں معیذ اللہ بیگ نے اے ڈویژن جبکہ صائم وقار نے بی ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ 19سے 21 اگست تک انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں ہوگی۔ پاکستان ٹیم چیمپیئن شپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔