حسین کی وطن واپسی ،حسن ابوظہبی پہنچ گئے

75

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز قطر سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حسین نواز چند روز قبل قطری شہزادے حمد بن جاسم سے ملاقات کرنے کے لیے قطر گئے تھے، تاہم حسین نواز پیر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔علاوہ ازیں جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ حسن نواز اتحاد ائرویز کی پرواز سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوئے۔