زمبابوین بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل

68

ہمبنٹوٹ (جسارت نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سنیئر بلے باز ہیملٹن ماساکڈزا نے ون ڈے میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے 5ویںاور آخری ون ڈے میں 73 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے زمبابوے کے 5ویں بلے باز بن گئے۔ 33 سالہ ماساکڈزا اب تک 178 میچوں میں 29 کی اوسط سے 5023 رنز بنا چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اینڈی فلاور کو حاصل ہے، وہ 6786 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔