سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 7افراد کو پھانسی

129

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 6 افراد کو منشیات اسمگلنگ اور قتل کے جرم میں پھانسی دے دی ہے ۔سعودی عرب کے وزیر داخلہ کے مطابق ایک پاکستانی کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم پر پھانسی دی گئی ہے جبکہ 6سعودی باشندوں کو قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 7افراد کی پھانسی کے بعد رواں سال پھانسی پانے والے افراد کی تعداد 44ہوگئی ہے۔