سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کیفروخت روکنے کی درخواست مسترد

135

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کی عدالت عالیہ نے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی ہے۔ یہ درخواست ’اسلحہ کی تجارت کے خلاف مہم‘ ( سی اے اے ٹی) نامی تحریک نے دائر کی تھی اور اس نے اس میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ برطانیہ کے سعودی عرب کو بم،لڑاکا جیٹ اور دوسرا اسلحہ فروخت کرنے کے لیے برآمدی لائسنس کو منسوخ کیا جائے کیوں کہ سعودی عرب یہ اسلحہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کے عدالتی جائزے کے لیے دائر کردہ اس دعوے کو مسترد کردیا ہے اور سعودی عرب کو برطانیہ سے اسلحہ کی برآمد روکنے کے لیے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔