سندھ اسپورٹس بورڈ ‘کورنگی جیمخانہ نے فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ عید الفطر فٹبال فیسٹیول میں میزبان کورنگی جمخانہ نے ینگ مین کلب کو2 گول سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی رازق حسین ربانی نے فائنل کا افتتاح کیا جبکہ عابد علی کان نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز‘ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئے‘ رازق حسین ربانی نے میچ سے قبل کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کھیلوں کے دلدادہ ہیں اور سندھ بھر میں کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیکریٹری اسپورٹس وقوے وقوے سے تمام ضلعوں میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں تاکہ سندھ کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع مل سکیں۔ وقفے تک کورنگی جمخانہ کو ینگ مین کلب پر ایک گول کی برتری حاصل تھی یہ گول ریحان انصاری نے13ویں منٹ میں اسکور کیا۔ وقفے کے بعد ینگ مین کلب نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن کئی مواقع ملنے کے باوجود وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے کھیل کے38ویں منٹ میں فاتح تیم کے منیر شاہ کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا جس کو گول میں تبدیل کرکے انہوں نے اپنی ٹیم کی برترین دگنی کردی کھیل کے مقررہ وقت تک مزید کوئی گول اسکور نہ ہو سکا منر شاہ کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا‘ یونائیٹڈ انشورنس کے عابد علی خان نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا سراہتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ اسی طرح محنت کرتے رہے تو انشاء اللہ بہت جلد بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کر وگے ۔بعد ازاں عابد علی خان نے فائنل کی فاتح کورنگی جمخانہ کو ونر ٹرافی اور20ہزار روپے کیش‘ ینگ مین کلب کو ٹرافی اور10ہزار روپے‘بہترین کھلاڑی انیل انصاری اور بہترین گول کیپر شان کو ٹرافی اور 5,5 ہزار روپے کا کیش انعام دیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرائوزر اور میڈلز سے بھی نوازا گیا‘ ریفری کے فرائض شفیع بلوچ‘ محمد جمال‘ اور عزیز بلوچ نے انجام دیئے میچ کمشنر محمد ہارون تھے۔