سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع

132

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے 33سینیٹرز نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پارلیمنٹ میں جمع کرادی۔ادھر تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیاجبکہ آج کی ممکنہ ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔