سیکرٹری کھیل پنجاب کا شہناز شیخ کا ہاکی ا سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ

70

راولپنڈی (جسارت نیوز) سیکرٹری کھیل پنجاب نیئر اقبال نے شہناز شیخ ہاکی ا سٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا ، وہاں بچھائی جانے والی آسٹروٹرف کے کام کا معائنہ کیا ۔ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملک وقار، شفقت نیازی , بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور کئی اسپورٹس تنظیموں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب کو جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری نیئر اقبال نے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ مدت میں کام کو مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کئی ملین روپے خرچ کررہی ہے اور راولپنڈی میں ان کامو ں کے لئے فنڈز بھی فراہم کر دیئے ہیں ۔نیئر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کو ان منصوبوں کے تکمیل سے کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم ہو ں گی ۔انہوں نے کہا کہ آسٹرو ٹرف کی تکمیل کے بعد لاہور , راولپنڈی اور گوجرا میں ہاکی لیگ منعقد کی جائے گی۔