شادی لارج نہر میں پانی کی کمی کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج

81

شادی لارج(نمائندہ جسارت)شادی لارج نہر میں پا نی کی کمی کے خلاف آباد گاروں احتجاج ۔ شادی لارج نہر میں پانی مقدار میں کمی کے خلاف شادی لارج کے آبادگاروں نے احتجاج کیا ۔ شادی لارج نہر کے آبادگاروں نے بتایا کہ پچھلے دو مہینے سے شادی لارج نہر میں پا نی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے شادی لارج نہر کی ٹیل تک پا نی نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں ۔ شادی لارج کے آبادگاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شادی لارج نہر میں پا نی بڑھایا جا ئے اور علاقے کو ریگستان بننے سے بچایا جا ئے دوسری صورت میں آباد گار شادی لارج شہر میں شٹر ڈائون اور بدین تھر پارکر روڈ پر دھر نا دیں گے۔