عدالتی فیصلہ قبول اور محاذ آرائی سے گریز کیا جائے،اسفند یار

293

اسلام آباد (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ دے دی اب عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے‘ عدالت عظمیٰ جو فیصلہ دے اسے سب فریقین مانیں‘ کشیدگی سے گریز کیا جائے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد فریقین صبر سے کام لیں، ملکی حالات اور سرحدی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین محاذ آرائی سے گریز کریں ۔