عدالت عظمیٰ کے حکم پر من و عن عملدر آمد کیا جائے گا،نیب

87

اسلام آباد(صباح نیوز)نیب حکام نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام نے واضح کیا ہے کہ نیب میں ریفرنس ثابت ہونے تک ملزم مجرم نہیں ہوتا،نیب میں اثاثہ جات کے ریفرنس میں گرفتاری ضروری نہیں ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جن میں گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ایسے کیسز میں صرف پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور جانچ پڑتال اور تفتیش کی جاتی ہے مگر گرفتاری ضروری نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دائر کرنے کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔