متعصب جے آئی ٹی رپورٹ ٹرائل میں ثابت کرنا ہوگی، رانا ثنا اللہ

120

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی موجودگی اور حقیقت میں فرق ہے، جے آئی ٹی کا متعصبانہ طریقہ بچے بچے کو معلوم ہے، جے آئی ٹی رپورٹ ٹرائل میں ثابت کرنا ہو گی، قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ ہوتا تویہ ڈراما فلاپ ہو جاتا، ریکارڈ میں کچھ دستاویزات نہ ہو نے کا مطلب یہ نہیں کہ دستاویزات جعلی ہیں۔ پیر کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس نے ریکارڈ دینا تھا جے آئی ٹی اس کے پاس کیوں نہیں گئی؟ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ ہوتا تو یہ ڈرامہ فلاپ ہو جاتا۔ اگر 27 ملین کی پراپرٹی ہو تو 9 ملین لون ملتا ہے، ایسے ریفرنس پہلے بھی بھگتائے، اب بھی بھگتائیں گے، ریکارڈ کی موجودگی اور حقیقت میں فرق ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ ٹرائل میں ثابت کرنا ہو گی، جے آئی ٹی کا متعصبانہ طریقہ بچے بچے کو معلوم ہے۔