معین علی کی جنوبی افریقا کے خلاف کیریئر بیسٹ بولنگ، 6 وکٹیں حاصل کیں

54

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کیریئر بیسٹ بولنگ کی اور 53 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ انہیں میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لینے پر بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔