٭٭٭……حیدرآباد ……٭٭٭

153

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ مانجھند کے قریب پیش آیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آصف ابڑو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی دو افراد کو طبی امداد کیلیے ایدھی رضاکاروں نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جامشورو منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق حادثے تیز رفتاری اور ٖغلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا ہے٭٭ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کے ساتھ حیدرآباد کی تاجر برداری کو درپیش مشکلات ناصرف آگاہ ہے بلکہ ان کے حل کی بھی عملی کوشش کی جارہی ہے میئر حیدرآباد اختیارات کا رونا رونے کے بجائے دستیاب وسائل کو شہر کی تعمیر وترقی کے لیے استعمال کریں تاکہ شہری عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے وہ زم زم انڈسٹریل کاٹیج زون حیدرآباد کے سرپرست اعلیٰ حاجی سردارعلی آرائیں کی سربراہی میں عہدیداران کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے وفد میں صدر فرید اللہ شاہ،نائب صدر عبدالقیوم خان،زین العابدین ،اختر آرائیں اور حاجی محمد یعقوب قریشی شامل تھے زم زم انڈسٹریل زون کے وفد نے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت وصفائی کی ناقص صورتحال کے باعث تاجر برادری کو مشکلات کا سامناہے جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے متعلقہ اداروں نے سوتیلی ماں کا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ زون کا سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب اور سڑکوں کی تعمیر کا ہے جسے فوری حل کیا جانا چاہیے ٭٭آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈ پٹی انفارمیشن سیکر یٹر ی اقبا ل عابد ی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیا ن کے ردعمل میں کہا کہ آصف زرداری مسٹر 10فیصد کے نا م سے پہچانے جا تے تھے آج بھٹو خا ند ان کے 100فیصد کے ما لک کیسے بنے یہ دنیا جا نتی ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب انہیں بھی حساب دینا ہو گا مر تضیٰ بھٹو کا قتل ہو یہ بے نظیر بھٹو کا سب عزیر جا ن بلو چ بتا چکا ہے بہت جلد اس جے آئی ٹی نے بھی منظر عام پر آنا ہے ملک کو صر ف نواز شر یف نے ہی نہیں لو ٹا جس جس نے ملک وقوم کا پیسا بے دردی سے لو ٹا اب سب کو حساب دینا ہو گا قوم نہ سر ے محل کو بھو لی ہے نہ گھو ڑ وں کے اس خا ص استبل کو بھو لی ہے نہ ہی سوئس اکا ئو نٹس بھو لی ہے ابھی تو ڈ اکٹر عاصم کیس کی رپو رٹ کی بھی قوم منتظر ہے پہلی با ر احتساب کی ابتداء بڑ ے چور یعنی حکمر ان خا ندان سے ہو ئی ہے قوم کو سپر یم کو رٹ سے پو ری امید ہے کہ فیصلہ قوم کے حق میں اور چورڈاکو ئو ں کے خلاف آئے گا اور اس کے بعد با قی چور بھی قانون کے شکنجے میں آئیں گے ملک کی تا ریخ میں پہلی با ر انصاف ہو تا نظر آر ہا ہے پر ویز مشر ف اس ملک وقوم کے ہیر و ہیں انہو ںنے اس پا ک دھر تی کے دفاع کیلیے جنگیں لڑ ی ہیں کا رگل میں دشمن فوج کے لا شوں کے ڈھیر لگا ئے ہیں انکا دوروہ واحد دور تھا جس میں ملک تر قی کر ر ہا تھا عوام کو سکو ن کا سانس نصیب ہو ا تھا ٭٭ فیضان رمضان پاکستانی مسجد کے صدر و سماجی رہنما صوفی عمردراز پاکستانی نے کہا ہے کہ صحافیوں نے ہر دور میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ موجودہ دور میں میڈیا مظلوموں کی آواز بن کر ابھرا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآباد پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو اجرک بھی پیش کی گئیں جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔عمردراز پاکستانی نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب سندھ کا دوسرا بڑا پریس کلب ہے جہاں سندھ بھر سے لوگ اپنے مسائل لیکر آتے ہیں انھوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدارن بھی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپناکردار ادا کرینگے ۔اس موقع پر پریس کلب کے نومنتخب جنرل سیکرٹری امجد اسلام ، جوائینٹ سیکرٹری ارشد جبار قریشی ، خازن اعجاز لغاری ا راکین گورننگ باڈی سردار احمد ، عاشق حسین شاہ ، اکرم شاہد اور صحافیوں اختر پیرزادہ ، حیدرعلی شاہ ودیگر بھی موجود تھے٭٭ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے سینئر نا ئب صدر عبد الو حید انقلا بی کی قیا دت میں خو اتین ونگ (ن) ضلع حیدرآباد کی امینہ بھٹی، سٹی کے جنر ل سیکریٹری رحمت اللہ قریشی، اکبر علی شاہ ، نذ ر محمد پٹھا ن نے ضلعی صدر محمد حنیف صد یقی سے ملا قات کی اس موقع پر حنیف صد یقی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف اور انکے خاندان کااحتساب پاکستان کی تر قی اور خو شحا لی کا راستہ روکنے کیلیے کیا جا رہا ہے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف نے پاکستان کے دفاع کیلیے ایٹمی دھما کہ کیا پاکستان کے طو ل ارض میں سڑکوں کا جا ل بھچایا مو ٹر وے بنا ئے ملک کی خر اب معیشت کو بہتر بنا یا کر اچی سندھ سے ڈاکو راج کا خا تمہ کیا ردالفساد کے زریعہ پاکستان سے ملک دشمن عنا صر وں کا صفا یا کیا جا رہا ہے ،انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم پر کو ئی کر پشن بد دینا تی کا مقد مہ نہیں ہے ایک منتخب وزیر اعظم کے خلاف جھو ٹے مقدمات بنا کر پاکستانی عوام کی خد مت کر نے سے روکا جا رہا ہے ٭٭ تحر یک جا نثا ر پاکستان کے مر کزی چیئر مین لیگل ایڈ عبد الحفیظ ایڈ وکیٹ نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ پہلے ہی عوام اپنے تمام تر بنیا دی حقوق سے محر وم ہے اس پر ظلم و ستم یہ کہ حیدرآباد شہر میں تمام نا درا آفس پر عوام کے ساتھ عملے کی بد سلو کی اور مسلسل ذہنی اذ یت دینا روز کا معمو ل بن گیا ہے حیدرآباد کے لحا ظ سے شہر میں متعدد نا درا کے علاقائی دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مز ید پر یشانی کا سامنا کر نا پڑ ر ہا ہے ،انہوں نے کہاکہ نادرا کا ایک ذیلی دفتر واقع یو نٹ نمبر 6لطیف آباد حیدرآباد کام کر ر ہا ہے جہا ں عملے کی تعداد نہ ہو نے کے بر ابر ہے جس کی وجہ سے شہر حیدرآباد اور لطیف آباد کی گنجا ن آبادی کے لو گ پر یشان ہیں ،دفتر کے گیٹ پر تعینات سیکو رٹی کا عملہ اور دفتر کے حو اری لو گو ں کو خا ص طو ر پر بو ڑ ھی خو اتین و مرد اور بچیو ں کو غیر ضر وری سو الا ت کر کے اندر جا نے سے روکتے ہیں ایک در خو است گز ار جو صبح آٹھ بجے آتا ہے اسے شام چار بجے تک بھی ٹو کن جا ری نہیں کیا جاتا،انہوں نے وزارت داخلہ پاکستان اور نادرا چیئر مین پاکستان اور ڈ ائر یکٹر رجسٹر یشن نادرا حیدرآباد سے مطا لبہ کیا ہے کہ مذکورہ یو نٹ کی کار کر دگی کو بہتر بنا یا جا ئے منا سب عملہ تعینا ت کیا جا ئے اور تمام علا قائی دفتر وں جو کہ بند کیے گئے ہیں انہیں فوری طو ر پر بحا ل کیا جا ئے ٭٭جما عت اصلا ح المسلمین بر انچ لطیف آباد یو نٹ نمبر 10کے نگر اں خلیفہ شیر دین طا ہر ی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ فر ما تا ہے کہ نما ز قائم کر و میرے ذکر کیلیے مذ ہب اسلام میں نما ز کی بڑ ی اہمیت ہے اسلام اور کفر میں فر ق کر نے والی چیز نما زہی ہے،وہ مجا ہد کا لو نی میں علی محمد طا ہر ی کی رہا ئش گا ہ پر منعقد ہ ہفتہ وار محفل ذکر نعت کے شرکا ء سے خطاب کر ر ہے تھے،انہوں نے کہاکہ بے نما زی اور نما ز میں سستی کر نے والو ں کیلیے سخت وعید ہے اپنی اولاد اور اہل خا نہ کو نما ز پڑ ھا نی ہے تو پہلے ہمیں خو د نما ز قائم کر نی ہو گی، رمضا ن شر یف میں مسجد یں نما زیو ں سے بھر گئی تھیں لیکن رمضا ن شر یف کے بعد ہم مسجد وں سے دور ہو گئے جبکہ ہما رے ایما ن کا دارومدار نما ز قائم کر نے پر ہے ، قبل از یں محمد اسامہ ،محمد ذوہیب ،محمد عاطف ،محمد شفیق ،منیب قر یشی اور راشد شیخ نے گلہا ئے نعت اور منقبت کے نذرانے پیش کیے٭سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طورپر شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں اور گھروں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح شمسی توانائی کے بنائے جانے والے سولر بلب بھی لگائے جائیں ، صنعتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے بجلی کے بحران سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نہ تو شمسی توانائی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور نہ ہی بجلی کے بحران پر قابو پانے میں سنجیدہ ہے۔ کئی سال سے بجلی کی بحرانی کیفیت نے شہریوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر اذیت کیا ہو اہے جس کا فوری طورپر سدباب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سرمایہ دار سولر لیمپ، سولر پنکھے ، سولر پینل بنانے کی جانب توجہ دیتے ہوئے صنعتیں لگائیں۔