٭٭٭……میرپورخاص……٭٭٭

107

میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) ضلع میرپور خاص کی6 یونین کونسلوںہادی بخش ، آہوری، دلاور حسین، صوفن شاہ، تُرک علی مری اور کھیراؤ میں ماؤں اور نوزائیدہ بچوںمیں تشنج کی بیماری کے خاتمے کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے یہ بات تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصیر احمد شیخ اور ڈاکٹر نارائن داس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس میرپورخاص میں ماؤں اور نوزائیدہ بچوں میں تشنج کے علاج کے متعلق چلائی جانے والی خصوصی مہم کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران 15سے49 سال کی عمر کی 40ہزار525خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکوں کی 2خوراک دی جائیں گی اس مہم کا پہلا مرحلہ 24سے29جولائی اور دوسرا مرحلہ 21سے 26 اگست تک ہوگا اس سلسلے میں محکمہ صحت میرپورخاص نے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے سلسلے میں 3رکنی 42ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مہم کے دوران کام کریں گی اور اپنا ہدف مکمل کریں گی پروگرام میں یونیسیف کی زینب خان،ڈاکٹر خواجہ آفتاب احمد،سپروائزر ریاض احمد، ایم چپ کے ڈاکٹر نوید اور ٹیم ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے٭٭ پاکستان مسلم لیگ ن میرپورخاص کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف معراج راجپوت نے کہاہے کہ جسٹس منیر ،مولوی مشتاق ، جسٹس ارشاد حسن کے ماضی میں غلط فیصلوں نے پاکستان کے دوٹکڑے کیے اوراسکے ساتھ ساتھ 70سال کے بعد بھی پاکستان میں جمہوریت مستکم نہ ہوسکی وہ مسلم لیگ ہاوس میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر چوہدری سجاد احمد ،زاہدقائم خانی ،نوشابہ ناز اور کامریڈ اشرف اس موقع پر موجودتھے انہوں نے کہاکہ آج پھر پاکستان کے مقبول ترین رہنما میاں محمد نواز شریف کے خلاف عدالتوںکے زریعے سے سازش کی جارہی ہے جوکہ پاکستان اورجہموریت کے مفاد میں نہیں ہے اگر پانامہ کیس کافیصلہ آئین کے مطابق نہ آیاتومسلم لیگ ن سٹرکوں پر ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اس طرح کی سازشیں کر کے جہہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے 2018ء میںجب عوام کی عدالت لگے گی تونواز شریف اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر سے سرخرو ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا٭٭علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص نے کہا ہے کہ جعلی صحافیوں اور قبضہ مافیا گروہ کے افرادکے خلاف درخواست دینے کے باوجود اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے اور قبضہ مافیا گروہ کے افراد ہمیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے انھیں گرفتار کیا جائے یہ بات علما ایکشن کمیٹی میرپور خاص کے ایک اجلاس میں کہی گئی جس میں علماء ایکشن کمیٹی کے صدر مولانا شبیر احمد کرنالوی ، حافظ اکبر راشد، مفتی عبید اللہ انور ، مولانا عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔