ٹنڈوالٰہیار،مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاںبحق

75

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت )ٹنڈوالٰہیار میں خوفناک حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی، چنگ چی رکشا اور موٹر سائیکل میں تصادم 2نوجوان جاںبحق، ایک زخمی ،خاتون خانہ کی خودکشی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار کے چمبڑ روڈ پر واقع جمعہ مانڈلی کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 22 سالہ الطاف خان خاصخیلی، 16 سالہ اجے اور سنتوش شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالٰہیار لے جایا گیا بعد ازاں 2 زخمیوں 22سالہ الطاف خان خاصخیلی اور 16سالہ اجے کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے لیے روانہ کیا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے زخمی سنتوش کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔دوسری جانب ٹنڈوالٰہیار کے قریب 24سالہ شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔ٹنڈوالٰہیار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقع گائوں غلام حسین لغاری میں 24سالہ شادی شدہ خاتون مسمات خیمی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جبکہ مقتولہ کے شوہر گیان کولھی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ گھر سے باہر گیا ہوا تھا، ہماری غیر موجود گی میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔