ٹھٹھہ پولیس کاگھارومیں کامیاب چھاپا،بچہ بازیاب

127

گھارو(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ پولیس کا گھارو میں کامیاب چھاپا ،5 روز قبل عمرکوٹ سے اغوا کیے جانے والے 14سالہ بچے کو بازیاب کروا کر اغوا کنندہ کو گرفتار کر لیا۔ ٹھٹھہ پولیس نے ایک اطلاع پر گھارو کے قریب چھاپا مار کر عمر کوٹ سے 5 روز قبل اغوا کیے جانے والے 14 سالہ بھاگ چند کو بازیاب کروا کر اغوا کرنے والے ملزم پپو بھیل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم بچے کو بلوچستان منتقل کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھا ۔مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔