ٹی ٹوئنٹی‘ ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 9وکٹوں سے ہرادیا

87

جمیکا (جسارت نیوز) ایون لیوس کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایون لیوس نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور صرف 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے ملنے والا 191 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ بھارت کی طرف سے کارتھک 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے جروم ٹیلر اور ولیمز نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمیکا میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان ویرات کوہلی 39، شیکھر دھون 23، کارتھک 48، دھونی 2، پانٹ 38 اور جادیو 4 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، جدیجہ 13 اور روی چندرن ایشون 11 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے جروم ٹیلر اور ولیمز نے2,2 جبکہ سیمیولز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز شروع کی تاہم کرس گیل 18 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے اس کے بعد ایون لیوس نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بائولرز کی خوب دھلائی کی انہوں نے نہ صرف 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کیھلی بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایون لیوس نے 62 گیندوں پر 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مارلون سیمیولز نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے۔ یوں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔