پاناما کیس: شریف خاندان کے ثبوت ٹرالی میں رکھ کر عدالت میں پیش

79

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پیر کو پاناما کی جے آئی ٹی کی جانب سے شریف خاندان کے ثبوتوں کی ٹرالی عدالت عظمیٰ میں پیش کرنے کے موقع پر اس کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت نہ دینے کے الزامات لگانے والے شریف خاندان کے ثبوتوں کی یہ ٹرالی دیکھ لیں ۔ 1960ء سے اب تک کے سارے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود بھی مخالفین اپنے کرتوں سے باز نہیں آئے اور الزام پر الزام لگاتے رہے۔