پنجاب میں کھیلوں کا مضبوط انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے،حنیف عباسی

53

لاہور (جسارت نیوز) چیئرمین ا سٹیرنگ کمیٹی اسپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کا مضبوط انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو اہم قرار دیا ہے ، اسپورٹس کمپلیکس ، جمنازیم اور گراؤنڈز تعمیرکئے جارہے ہیں ، جن کے مکمل ہونے پر پنجاب میں اسپورٹس کلچر فروغ پائے گا ان خیالات کا اظہارنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اسپورٹس کے ترقیاتی پراجیکٹس کے جائزہ اجلاس کے موقع پر کیا ہے جس کی وہ صدارت کررہے تھے، جبکہ ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز، ایس ڈی اوز ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے ، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی ا سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے ا سپورٹس افسران ،ایس ڈی اوز اور کنٹریکٹرز کو ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں میںکسی بھی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی،ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ فلڈلائٹس کرکٹ گراؤنڈز، اسپورٹس کمپلیکس جن میں جاگنگ ٹریک ، اکھاڑہ اور فلڈ لائٹس کی سہولیات بھی میسر ہیں جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم ، شہبازشریف ا سپورٹس کمپلیکس قصور سمیت درجنوں تعمیراتی پر اجیکٹس کا افتتاح جلد ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ا سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور کام کیا جارہا ہے ۔