پی ایم ای ایکس میں 3.598 بلین روپے کے سودے

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.598 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,460 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,823 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.753 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 996.078 ملین روپے, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 418.603 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 165.951 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 152.582 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 89.167 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 18.389 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.394 ملین روپے رہی۔