پی ایم ای ایکس میں 6.010 بلین روپے کے سودے

111

کراچی (اے پی پی ) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.010 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 21,284 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,839 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.561 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.029 بلین روپے, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 954.537 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 213.174 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 121.337 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 110.710 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 14.833 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.456 ملین روپے رہی۔