لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان نے کراچی کی جیلوں میں قید 78 بھارتی ماہی گیروں کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز حکام نے ضروری کارروائی کے بعد بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کیا ۔مذکورہ بھارتی ماہی گیر جنہیں اتوار کو کراچی کی جیلوں سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا تھا سخت سیکورٹی میں بذریعہ ٹرین لاہور پہنچایاگیا۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر ان ماہی گیروں کو بس کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان ماہی گیروں کو بھارتی بی ایس ایف کے حوالے کیا گیا ۔