یمن میں ہیضے سے متاثرافراد کی تعداد 3 لاکھ ہوگئی

131

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگ زدہ عرب ملک یمن میں ہیضے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے یہ بات ریڈ کراس کی طرف سے پیر کے روز بتائی گئی ہے۔ اس تنظیم کے مطابق ہیضے کے سبب اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 1600 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریڈکراس نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے اور آج تک 3 لاکھ سے زائد افراد مشتبہ طور پر اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔