Oppleلائٹننگ پاکستان نے چیریٹی ادارے سہارا ٹرسٹ کے ساتھ

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایل ای ڈی لائٹننگ سالوشن کی پریمیئم کمپنی اشتراک سے پاکستان میں اپنی اشتہاری مہم متعارف کرادی ہے ۔Oppleکی یہ اشتہاری مہم پاکستان کے تقریباًتمام ہی بڑے شہروں میں مختلف طریقہ کار سے چلائی جائے گی جس میں Opple اور سہارا ٹرسٹ دنوں کی تشہیر کی جائے گی ۔اس اشتہاری مہم میں سہارا ٹرسٹ کو70فیصد نمائندگی دی جائے گی جبکہ Opple کی نمائندگی کے لیے 30فیصد کی اسپیس رکھی گئی ہے ۔اس اشتہاری مہم کے تمام تر اخراجات Opple کمپنی برداشت کرے گی ،Opple تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مربوط لائٹننگ کمپنی ہے جس کی تمام تر توجہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ،پروڈکشن اور سیلز پر ہے ،Oppleکی مصنوعات میں لائٹ سورس،لیمپس،الیکٹریکل اپلائنسز، مربوط سیلنگ لیمپس اور دیگر شامل ہیں ،ان مصنوعات کی تیاری میں 15برس سے تحقیق اور ڈیولپمنٹ پر کام کرنے کے بعد Oppleمعیاری انرجی سیونگ لیمپس، اسٹینڈز،الیکٹریکل اپلائنسز اور دیگر مصنوعات کی لائنز بنانے میں مہارت رکھتی ہے ،Oppleکی تیار رکردہ مصنوعات انتہائی ہائی ٹیک ،جدید اور معیاری ہوتی ہیں۔