آصفہ بھٹو زرداری نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگادیا

111

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ زرداری نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگادیا۔ پاناما کیس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے کے بعد جہاں تحریک انصاف کی جانب سے گو نواز گو کا نعرہ لگایا جا رہاہے اب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بیٹی اور چیئرمین بلاول زرداری کی بہن آصفہ زرداری نے بھی ٹوئٹر پر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے گو نواز گو کا پیغام دیا ہے۔