تاجر برادری کی طارق باجوہ کو مبارک باد

126

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے طارق باجوہ کو بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تقرری پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے طویل اور وسیع تجربے اور اعلی کارکردگی کی روشنی میں اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے مزید کہا طارق باجوہ نے سول سروس آف پاکستان ، فنانس اور اکنامک افیئرز ڈویژن میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ اور ایک انتہائی اعلی ادارے کی سربراہی در حقیقت ان کی اعلی خدمات کا اعتراف ہے جوکہ انہوں نے حکومت پاکستان کے مختلف اداروں میں مختلف عہدوں پر نہایت جان فشانی سے سر انجام دیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، کاٹی کے صدر مسعود نقی ، سینئر نائب صدر غضنفر علی خان اور نائب صدر عمر ریحان نے طارق باجوہ کوتین سال کی مدت کے لیے گورنر ا سٹیٹ بینک منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ طارق باجوہ کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی سے بینکنگ شعبے میں مزید بہتری آئے گی اور وہ اصلاحاتی عمل کے ذریعے اس کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ طارق باجوہ اپنے 36 سالہ کیریئر کے دوران چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری فنانس اور اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر سمیت مختلف اعلیٰ عہدوںپر فائز رہتے ہوئے اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ توقع ہے کہ طارق باجوہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پہلی ترجیح پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کی کریں گے،کیونکہ ملکی معیشت کی بہتری سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔