جرمن سیاستدان کا شدت پسندوں کی معلومات جمع کرنے کا مطالبہ

175

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 20 اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں برلن حکومت سے نئے اقدامات کے مطالبے سامنے آئے ہیں۔ یونین اور سوشل ڈیموکریٹ سیاستدانوں نے یورپی سطح پر تشدد پر آمادہ افراد کے کوائف جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن پارلیمان میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے پارلیمانی دھڑے کی سربراہ ایفا ہؤگل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی ڈیٹا ترتیب دیا جائے تو مختلف محکموں کے لیے تشدد پر آمادہ لوگوں پر نظر رکھنے میں آسانی ہو گی۔ اسی طرح کرسچئن سوشل یونین سے تعلق رکھنے اسٹیفن مائر کے مطابق یورپی سطح پر بائیں بازو کے شدت پسندوں کے کوائف کو محفوظ کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہو گا۔ان کے بقول ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور تائید کی جانے چاہیے۔واضہ رہے کہ جی 20 اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے والے مظاہرین سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہوئے ایک ایسے آزادانہ نظام کے حامی ہیں،جس میں پیسے اور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا۔