جھڈو، اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت تین روزہ تعمیر سیرت کیمپ 14 جولائی سے ہوگا

182

جھڈو (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص ڈویژن کے تحت ڈویژن بھر کے طلبہ کے لیے تین روزہ تعمیر سیرت کیمپ 14 سے 16جولائی تک دارالسلام کمپلیکس جھڈو میں ہوگا، جس سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ، صوبہ سندھ کے ناظم صلاح الدین سمیت جماعت کے صوبائی رہنما، مذہبی اسکالرز اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب خطاب فرمائیں گے۔ کیمپ میں طلبہ کے لیے درس قرآن، درس حدیث، تربیتی لیکچرز، کیریئر پلاننگ، اسپیکر فورم گروپ، ڈسکشن ویڈیو شو کا انعقاد کیا جائے گا۔