جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ کرنا عدالت کاکام ہے‘خورشید شاہ

109

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ دے دی، اس پر فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔پیر کو جے آئی ٹی کی رپوٹ سامنے آنے پر رد عمل دیتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ 3ججز کے تحفظات کو جے آئی ٹی نے کلیئر کردیا، اب جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ دے دی، عدالت عظمیٰ اس پر جلد فیصلہ کرے کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کی تحقیقات کرنی ہیں تو اس سے ہٹ کر کرائی جائیں، شریف خاندان کی جائداد کی تحقیقات کے لیے الگ ریفرنس بنایا جائے۔