حدیبیہ کیس کھلا تو شہباز شریف بھی گھر جائینگے‘ قمر زمان کائرہ

107

لاہور(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر حدیبیہ کیس کھل گیا تو صرف وزیراعظم نواز شریف نہیںبلکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی گھر جائیں گے‘ ن لیگ نے عدالت عظمیٰ پر حملہ کیا تو تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر نکلیں گی‘ (ن )لیگ کو معلوم ہے کہ قطری خط حقیقت نہیں، بلکہ ایک ہیر پھیر ہے اور اسی لیے وہ سابق قطری وزیراعظم کو پیش نہیں کرنا چاہتے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ن لیگ سازش کی بات کررہی ہے، لیکن اسے سوچنا چاہیے کہ تمام ادارے ان ہی حکومت کے ماتحت کام کررہے ہیں تو پھر یہ سازش کون کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پاناما لیکس کے معاملے کو خود اتنا الجھا دیا کہ عمران خان کو عدالت عظمیٰ جانا پڑا اور اگر اس وقت پیپلز پارٹی کا مطالبہ مان لیا ہوتا تو آج صورتحال بہت مختلف ہوتی۔