روئی کے سرکاری نرخ 6 ہزار 150 روپے اور 6 ہزار 591 روپے پر بند

131

کراچی (اے پی پی) روئی کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ء کے سرکاری نرخ برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 150 روپے اور 40 کلوگرام کے نرخ 6 ہزار 537 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 591 روپے ہوگئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 285 روپے اور 40 کلوگرام کے نرخ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 736 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2017-18ء کی 2 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہدادپور کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ ٹنڈوآدم کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے۔ اسی طرح سانگھڑ اور حیدرآباد کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے۔