سندھ پولیس کیلیے اسلحہ اور450 گاڑیوںکی خریداری‘ واہ فیکٹری کو آرڈر جاری

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واہ فیکٹری کو سندھ پولیس کے لیے اسلحہ تیار کرنے کا آڈرجاری کردیا گیا۔ واہ فیکٹری سے اسلحہ خرید نے کا مقصد سندھ پولیس کے لیے پاک فوج کے معیار کا اسلحہ حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے واہ فیکٹری کو خریداری کی رقم جاری کر دی ہے‘30 ہزار جدید ایس ایم جیز اور 12 ہزار پستول خریدے جائیں گے جبکہ 450 گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی ۔ واہ فیکٹری سے اسلحے اور گاڑیوں کی ترسیل اکتوبر 2017ء تک ہو گی۔