عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مفروضوں پر نہیں حقائق پر مبنی ہو گا ، تحر یک انصاف

88

اسلام آباد(آن لائن+آ ئی این پی)ترجمان تحریک انصاف فواد چود ھری نے کہا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیر خزانہ کے کہنے پر ریکارڈ ٹمپرڈ کیا، بالواسطہ ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بھی مقدمہ درج کرکے عدالت عظمیٰ میں غلط ریکارڈ پیش کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔عدالت عظمیٰ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں اسحاق ڈار بالواسطہ مجرم ہیں کیونکہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے ان کے کہنے پر ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں ڈائریکٹ ملوث ہیںجب کہ اسحا ق ڈاربالواسطہمجرم ہیں۔اس موقع پر رہنما پی ٹی آ ئی نعیم الحق نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مفروضوں پر نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہو گا ، قطری خط کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی حقیقت قوم کے سامنے آ جائے گی۔ نعیم الحق نے کہا کہ جعلی کہانی قطری خط کے ذریعے پیش کی گئی ، نواز شریف نے ڈیڑھ برس سے قوم سے جھوٹ بولا اور قوم کو بے وقوف بنایا مگر چند دنوں میں قوم کے سامنے پاناما لیکس کی حقیقت واضح جو جائے گی جب کہ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک منظم مہم کے ذریعے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ نے رپورٹ شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے، عدالت عظمیٰ نے بار بار اس بات کو دہرایا ہے کہ جے آئی ٹی کے کسی رکن کے خلاف حکومت کوئی ایکشن نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کی پشت پر کھڑے ہیں،اداروں کو بدنام کرنے کے لیے حکومت نے مہم چلائی اور سرکاری وسائل استعمال کیے ۔