ممتاز علی شاہ نے چیئرمین کے پی ٹی کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی سیکرٹری پورٹ وشپنگ ممتاز علی شاہ نے چیئرمین کے پی ٹی کا ایڈیشنل چارج بھی سنبھال لیا ہے۔چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل(ر)شفقت حیات 22جون کو اپنی مدت ملازمت مکمل کرچکے ہیں اور کے پی ٹی سربراہ کے بغیر چل رہا تھا۔وفاقی حکومت نے ممتاز علی شاہ کوچیئرمین کے پی ٹی کا اضافی چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ممتاز علی شاہ نے منگل کواپنے اضافی عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔