نکیال سیکٹر پر پھر بھا رتی فو ج کی بلا اشتعال فا ئر نگ‘ 2 شہر ی زخمی

106

مظفرآباد ( آن لائن) نکیال سیکٹر پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری ،2 شہر ی زخمی، پا ک آرمی کا منہ توڑ جواب ، بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا ثبو ت دیتے ہوئے سو ل آباد ی پر گولہ باری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، نکیال کے اولی گائوں میں گولہ باری کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہو ئے ،جن کو عوام نے اپنی مدد آپ کوٹلی اسپتال منتقل کیا جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے بھارتی گنیں خاموش کردیں۔