پاکستان کا دورہ کرنے والے انٹر نیشنل فٹبالر آتش بازی سے خوف زدہ ہوگئے

59

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان کا دورہ کرنے والے انٹر نیشنل فٹبالر آتش بازی سے خوف زدہ ہوگئے۔ لیڑر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں انٹر نیشنل فٹبالرز کے مابین میچ سے قبل جب صحافی غیر ملکی فٹبالر کا انٹر ویو کررہے تھے تو اسی دوران فوٹریس اسٹیڈیم میں آتش بازی شروع ہوگئی ،غیر ملکی فٹبالر اچانک آتش بازی شروع ہونے سے شدید خوف زدہ نظر آئے تاہم ان کے ساتھ کھڑے صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی اور انہوں نے غیر ملکی فٹبالرز کو آگا ہ کیا کہ انہیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ صرف ایک آتش بازی ہے۔