ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا

112

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کاروباری ہفتے کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر106روپے سے گھٹ کر105روپے کی سطح پر آگیا ڈالر سستا ہوگیاتاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں61پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 106 روپے سے گھٹ کر 105.29روپے اور قیمت فروخت 106.10روپے سے گھٹ کر105.49روپے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.20روپے اور قیمت فروخت 106.40روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید120.25روپے اور قیمت فروخت 121.25 روپے پر بدستور مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید136روپے اور قیمت فروخت137روپے پربرقرار دیکھی گئی ۔