گھارو،رولر ہیلتھ سینٹرکل ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگائے گا

84

گھارو(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ کے ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت رولر ہیلتھ سینٹر گھارو کے تعاون سے 12 جولائی کو گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر1 میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا جائے گا ۔گھارو ہیلتھ سینٹر کے ایم ایس ڈاکٹر سرور شیخ کے مطابق مذکورہ کیمپ میں اسکریننگ اور ویکسین کی جائے گی اور ہیپاٹائٹس کے سینئر مانیٹرنگ افسر ڈاکٹر عبدالحمید شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ پورا دن مریضوں کا معائنہ کریں گے اور اس مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔