یورو کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

133

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت105.49 روپے سے گھٹ کر105.40روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106.20 روپے اور قیمت فروخت106.40روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید120.25روپے سے بڑھ کر120.40روپے اور قیمت فروخت 121.25روپے سے بڑھ کر121.40 روپے پر جا پہنچی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 136روپے سے بڑھ کر136.40روپے اور قیمت فروخت137روپے سے بڑھ کر137.40روپے ہو گئی ۔