امریکا سے آزاد تجارت کے معاہدے پر از سر نو مذاکرات کے لیے جرمنی تیار

141

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق بویریا میں کاروباری افراد کے ایک وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں چانسلر مرکل نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹرانس اٹلانٹک معاہدے پر مذاکرات کے آغاز کا عندیہ دیا ہے۔ گزشتہ ماہ برلن کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سیکرٹری تجارت ولبر روز نے کہا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ہونا چاہیے۔