ایک روزہ بین الاقوامی کر کٹ میںہملٹن مساکادزا کے5ہزار رنز

110

سید پرویز قیصر
ہملٹن مساکادزا ایک روزہ بین الاقوامی کر کٹ میں 5000 رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہمبن توتا میں کھیلے گئے5ویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں73رنزکی اننگ کے دوران ایسا کیا جو انکے178 ویں میچ کی 177 ویں اننگ تھی۔
جنو بی افریقا ک خلاف بلاوایو میں 23 ستمبر 2001 کو اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریر کا آغاز کر نے والے ہملٹن مساکادزا نے 5000 رنز مکمل کرنے میں15سال اور 290 دن کا وقت لیا۔وہ ایسا کرنے والے زمبابوے کے 5 ویںاور مجموعی طور پر80ویں کھلاڑی بنے۔ انہوں نے 5000 رنز بنانے میں زمبابوے کیلئے سب سے زیادہ میچ کھیلے۔
زمبابوے کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اینڈی ٖ فلاور کے پاس ہے جنہوں نے1992 اور2003 کے درمیان جو213ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی208 اننگز میں35.34 کی اوسط اور74.59 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 4 سنچریوں اور55 نصف سنچریوں کے ساتھ6786 رنز بنائے تھے۔
گرانٹ فلاور نے 1992اور2010 کے درمیان جو 221ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی214 اننگز میں33.52 کی اوسط اور67.58کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 6 سنچریوں اور40 نصف سنچریوں کے ساتھ6786 رن بنائے تھے۔وہ زمبابوے کیلئے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
اس فہرست میں تیسرا مقام برینڈن ٹیلر کا ہے جو2004 اور2015 کے درمیان 167 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی 166 اننگز میں34.82کی اوسط اور74.47کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ8 سنچریوں اور32 نصف سنچریوں کے ساتھ5258 رنز بنائے تھے۔
السٹیر کمپبل زمبابوے کیلئے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے1992 اور2003کے درمیان 188ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی 184اننگز میں30.50کی اوسط اور66.18کے اسڑائیک ریٹ کے7 سنچریوں اور30 نصف سنچریوں کے ساتھ5185 رنز بنائے تھے۔
ہملٹن مساکادزا نے 2001 سے اب تک جو 178ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کھیلے ہیںان کی 177اننگز میں29.03کی اوسط اور74.24کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 4 سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کے ساتھ5185 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے میں 97میچوں کی 97اننگز میں30.84کی اوسط اور72.96کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ 3 سنچریوں اور17 نصف سنچریوں کے ساتھ2899 رنز بنائے ہیں۔