بھٹ شاہ، صوفی یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس

121

مٹیاری (نمائندہ جسارت) بھٹ شاہ صوفی یونیورسٹی میں انتظامیہ کی لوئر سے گزیٹیڈ افسران کی بغیر اشتہار اور انٹرویو کے بھرتی پر پی پی اسمبلی رکن کا نوٹس، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کو آگاہی۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پی پی صوبائی اسمبلی رکن مخدوم رفیق الزماں نے صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں بغیر اشتہار اور انٹرویو غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ مخدوم رفیق الزماں نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو آگاہی دے کر بتایا کہ سندھ یونیورسٹی سے منسلک صوفی یونیورسٹی انتظامیہ نے لوئر اسٹاف کے ساتھ گزیٹیڈ 18 سے 20 گریڈ کی پوسٹ پر غیر قانونی بھرتی کرکے میرٹ کی کھل عام خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتی کو ختم کرکے میرٹ پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔