روس اور اسرائیل میں یہودمہاجرین کو پنشن کی ادائیگی کا معاہدہ

85

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل ہجرت کرنے والے روسی نژاد یہود کو پنشن ادا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ عبرانی چینل 7 کے مطابق اسرائیلی وزرات خارجہ میں منگل کے روز منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اسرائیل اور روس ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت ماسکو حکومت، اُن روسی نژاد یہود کو پنشن ادا کرے گی، جو اسرائیل ہجرت سے قبل روس میں ملازم تھے۔ سابق سوویت یونین کی کسی ریاست کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہے، جب کہ اسرائیلی حکومت اس حوالے سے دیگر سابق سوویت ریاستوں کے ساتھ بھی مذاکرات کر رہی ہے۔ ماسکو کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے سے 50 ہزار روسی نژاد اسرائیلی شہری فائدہ اٹھائیں گے۔
روس اسرائیل معاہدہ