سعید غنی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کراچی میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں ،عبدالجبار خان

58

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں، حلقے کے عوام نے سعید غنی کو اس لیے ووٹ دے کر کامیاب کیا کہ سعید غنی اور ان کے والد کی اس حلقے کے عوام کیلیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی کے مختلف حلقوں سے قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد میں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔